اترپردیش کی یوگی حکومت طالب علموں کو مفت اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ باٹنے کی تیاری کر رہی ہے

   

لکھنؤ: اتر پردیش حکومت لاکھوں نوجوانوں میں اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ تقسیم کرنے جارہی ہے۔ حکومت نے اسکیم کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ضلع میں نوجوانوں اور طلباء کی شناخت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ جلد ہی ٹیبلیٹ اور اسمارٹ فون کی تقسیم بڑے پیمانے پر شروع ہوگی۔اس کے بارے میں حکومت اتر پردیش کے آفیشل ٹویٹر سے معلومات دی گئی ہیں کہ ٹیبلیٹ ؍اسمارٹ فون کی تقسیم کے کام کو ہموار رکھا جانا چاہیے۔ اب ہمیں اگلے 05 سالوں میں 02 کروڑ نوجوانوں کو ڈیجیٹل طریقے سے آراستہ کرنا ہے، بغیر کسی امتیاز کے۔ ہر طالب علم کو ایک ٹیبلیٹ ؍سمارٹ فون فراہم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ یوگی 2.0 کے 100 دن کے ایجنڈے میں طلباء میں ٹیبلیٹ اور اسمارٹ فون تقسیم کیے جائیں گے۔