اترپردیش کے ایک اور وزیر کورونا پازیٹیو

   

لکھنو ۔ اترپردیش کے منسٹر آف اسٹیٹ جیل جئے کمار سنگھ جائیگی نے بتایا کہ وہ کورونا پازیٹیو ہوئے ہیں۔ انہوں نے آج ٹوئیٹ کیا کہ کورونا کی علامات پائے جانے کے بعد انہوں نے 9 ستمبر کو اپنا ٹسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طبی مشورہ کی بنیاد پر انہوں نے خود کو گھر پر الگ تھلگ کرلیا ہے ۔ ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ان سے رابطے میں آنے والے تمام افراد سے خواہش کی کہ وہ بھی اپنا کورونا معائنہ کروالیں۔ اب تک یو پی آدتیہ ناتھ کی حکومت کے 12 وزراء کورونا پازیٹیو قرار پائے۔
اور دو وزراء جانبر نہ ہوسکے تھے ۔