اترپردیش کے ایک گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 بچے جاں بحق

   

اترپردیش کے ایک گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 بچے جاں بحق

چترا کٹ (اترپردیش) ، 14 ستمبر:ضلع چترا کٹ کے چلیمل گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے کے بعد تین بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ اتوار کی شام کو اس وقت پیش آیا جب بچے جنگلات کے علاقے میں اپنی بکریوں کو چرانے کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) انکیت متل نے بتایا کہ بچوں کی شناخت 12 سالہ نان ببو نشاد ، 13 سالہ گڈا نشد اور 8 سالہ رادھا دیوی کے نام سے ہوئی ہے۔

ایک شخص جس کی شناخت دھرمیندر کے نام سے ہوئی ہے وہ بھی زخمی ہوا ہے اور بجلی گرنے کی وجہ سے سات بکرے ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایس پی نے بتایا کہ جاں بحق بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔