اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیاۓ یاترا میں شامل ہوں گے، کانگریس کی دعوت قبول کرلی

   

لکھنو: سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو امیٹھی یا رائے بریلی میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو نیاۓ یاترا’ میں شامل ہوں گے۔ ایس پی نے ایک بیان جاری کرکے یہ جانکاری دی۔ ایس پی نے منگل کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، “قومی صدر اکھلیش یادو جی کو کانگریس صدر ملکارجن کھرگے جی کا راہول گاندھی جی کی ‘بھارت جوڑو نیاۓ یاترا’ میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔”بیان میں کہا گیا ہے، “اکھلیش یادو جی نے کانگریس کو مبارکباد دیتے ہوئے دعوت نامہ قبول کیا اور 16 فروری کو اتر پردیش میں داخل ہونے کے بعد امیٹھی یا رائے بریلی میں ‘بھارت جوڑو نیاۓ یاترا’ میں حصہ لینے کے لیے اپنی رضامندی دی۔