اترپردیش کے ضلع ایٹہ میںبابریا گروہ کے 2افرادگرفتار

   

ایٹہ:09 جنوری(سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش کے ضلع ایٹہ کے کوتوالی دیہات علاقے میں پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) نے شاطر بابریا گروہ کے 50۔50 ہزار روپئے کے دو انعامی غنڈوںسمیت تین بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ کوتوالی دیہات پولیس اور ایس ٹی ایف نوئیڈا کے مشترکہ کاروائی میں لوٹ،ڈکیتی،قتل،عصمت دری کی کئی واردات میں مطلوب چل رہے 50۔50 ہزار روپئے کے بابریا گروہ کے دو انعامی بدمعاش منوج اور آکاش سمیت تین ملزمین کو ایک مختصر مدبھیڑکے بعد گرفتار کرلیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد نے فرخ آباد، مین پوری،گوتم نگر،ایٹہ میں کئی واردات انجام دیئے تھے ۔