اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے بیٹے یوگیش کے ساتھ حادثہ، بال بال بچے

   

اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے بیٹے یوگیش کا سڑک حادثہ ہوگیا ہے۔ وہ لکھنو سے فارچونر کار سے پیتامبرا ماتا کے درشن کرنے کے لئے جا رہے تھے۔ اس دوران ان کی کار میں ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں وہ بال بال بچ گئے ہیں۔ یہ حادثہ جھانسی کانپور ہائی وے 27 پر ہوا ہے۔ جبکہ حادثے کی اطلاع کے بعد کالپی کوتوالی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ جب یہ حادثہ ہوا، اس وقت یوگیش موریہ کے ساتھ تین لوگ اور تھے۔ اس دوران نائب وزیر اعلیٰ کے بیٹے کو کچھ چوٹیں بھی آئی ہیں۔جانکاری کے مطابق، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے بیٹے یوگیش موریہ اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ فارچونر کار سے پیتامبرا ماتا کے درشن دتیا اور پھر ستنا کے لئے نکلے تھے۔ اس دوران کار کو ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا۔ اس درمیان کالپی کے عمل تاش تراہا کے پاس ٹریکٹر ٹرالی نے ان کی کار کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں فارچونر کار بری طرح سے تباہ ہوگئی، تو ٹریکٹر بھی دو حصوں میں بنٹ ہوگیا۔