لکھنؤ: اترپردیش میں ڈینگو کے بڑھتے مریضوں کی تعداد کے درمیان ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو افسران کو ہدایت دی کہ ہر ضلع میں ڈینگو کو وقف ایک اسپتال کے قیام کو یقینی بنائیں۔ ڈینگو اور دیگر متعدی امراض کے موجودہ حالت کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں کہا’ڈینگو اور دیگر متعدد امراض کے سائٹ افیکٹ کا گذشتہ کچھ ہفتوں میں اضافہ ہوا ہے۔اس کی بہتر اسکریننگ، سرویلانس میں بہتری کی ضرورت ہے۔