اترپردیش: گائیوں کی نگرانی کیلئے مسلمانوں نے بڑھائے قدم

,

   

کاس گنج: اترپردیش کے کاس گنج شہر کا سب سے بڑی گؤشالہ مسلم اکثریتی طبقہ بھرگین میں و اقع ہے۔ گؤ شالہ میں گائیوں کے تحفظ کیلئے مسلم طبقہ کے لوگ بھی آگے آرہے ہیں۔ بھرگین کے محلہ بیچ تھوک کے رہنے والے عبدالسلام ولد نواب شیر کا درگاہ چشتی پیرروڈ پر پانچ بیگھہ کا کھیت ہے۔

عبدالسلام نے پانچ بیگھہ کھیت کا ہرا چاراگؤ شالہ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریحان خان نے عبدالسلام کے اس فیصلہ کو سراہا۔

واضح رہے کہ یوگی ادتیہ ناتھ نے کچھ روز قبل اعلان کیا تھا کہ جن کے پاس گائیاں ہیں انہیں حکومت یومیہ فی گائے تیس روپے ادا کرے گی تا کہ وہ اس رقم سے گائے کا کیلئے چارہ پانی کا انتظام کریں۔ لیکن لوگوں کا کہنا ہے کہ اتنی کم قیمت میں گائے کی دیکھ بھال ممکن نہیں۔