علی گڑھ(اتردیش): ہولی تہوار کے موقع پر نئے کپڑے خریدنے کے معاملہ میں شوہر سے جھگڑا ہونے کے بعد ایک 25 سالہ خاتون نے اپنی چھ ماہ کی لڑکی کومار مار ہلاک کردیا۔ یہ واقع علی گڑھ ضلع میں پیش آیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق ملزمہ پنکی شرما کے شوہر راہل نے ہولی کے موقع پر اسے اور اس کی بیٹی کو نئے کپڑے دلانے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد ان میں بحث و تکرار شروع ہوگئی۔
Woman Allegedly Beats Her Baby To Death In UP’s Aligarh After Fight With Husband Over New Clothes https://t.co/EGyjrTAjVQ pic.twitter.com/ANKClnV28s
— GoNews (@GoNewsIndia1) March 2, 2020
یہ بحث جھگڑا کی شکل اختیار کرگیا۔ شدید غصہ کے عالم میں اس نے اپنی چھ ماہ کی لڑکی کو مارنا شروع کردیاجس کے سبب ا س کی موت واقع ہوگئی۔ راہل نے پولیس میں شکایت درج کروانے کے بعد ملزمہ پنکی شرمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمہ پنکی شرما نے بتایا کہ اس نے جان بوجھ کر یہ اقدام نہیں کیا۔ پولیس اس کے خلاف دفعہ 302(قتل) کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔