دہرہ دون ۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اترکھنڈ نے سنسکرت زبان کو تمام سرکاری اور خانگی اسکولوں میں تیسری جماعت سے آٹھویں جماعت تک لازمی کردیا ہے۔ ریاست کے وزیراعظم اسکولی اور سنسکرت تعلیم اروند پانڈے نے اس بارے میں اعلان کیا اور کہاکہ نئی نسل کو قدیم زبان کے بارے میں جاننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لازمی طور پر یہ تسلیم کرنا چاہئے کہ اس زبان میں ہمارے کلچر کو تصور سے کہیں زیادہ مالامال کیا ہے۔ حال ہی میں صدر بی جے پی امیت شاہ نے ہندی زبان کو ملک بھر میں لاگو کرنے کی بات کہی تھی۔
ہائی پروفائل ہنی ٹرپ معاملہ
پانچ خواتین کو زیرحراست
بھوپال،19ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)مدھیہ پردیش کی بھوپال اور اندور پولیس نے مشترکہ طورپر کارروائی کرکے ایک ہائی پروفائل ہنی ٹریپ اور بلیک میلنگ کے معاملے میں پانچ خواتین کو حراست میں لیا ہے ۔اندور سے یواین آئی نامہ نگار کے مطابق پولیس کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں اندور کے ایک سرکاری افسر کی شکایت پر یہاں پلاسیا تھانہ پولیس نے معاملہ درج کیا تھا۔