اتر پردیش: بہو نے کیا ساس کا قتل۔

,

   

دیوبند(اترپردیش): کوتوالی علاقہ کے ساکھن خورد میں ایک ضعیف خاتون کے قتل کا پردہ فاش کرتے ہوئے مقامی پولیس نے ملزم بیٹے اور اس کی بیوی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ گھریلو تنازعہ میں بہو نے اپنی ساس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق کوتوالی علاقہ ساکھن گاؤں کی رہنے والی ضعیف خاتون سویتا کی لاش تین ماہ قبل اپنے ہی گھر کی چھت پر دستیاب ہوئی ہے۔ متوفیہ کے بیٹے نے گاؤں کے کچھ لوگوں پر اس قتل کا الزام عائد کیا۔

پولیس نے ایک قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے متوفیہ کے بیٹے اور بہو سے تفتیش کی۔ جس پر دونوں نے اپنا جرم قبول کرلیا۔ ملزمہ بہو نے بتایا کہ گھریلو تنازعہ کے سبب اسی نے اپنی ساس کا گلا گھونٹ دیا اور اس کی لاش کو گھر کی چھت پر رکھ دیا۔ پولیس نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی۔