اتر پردیش میں مقررہ وقت پر ہونگے انتخابات، تمام سیاسی پارٹیاں خواہاں، ووٹنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ اضافہ: الیکشن کمیشن نے دیا بیان

   

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تمام پارٹیاں کوویڈ پروٹوکول کے ساتھ اتر پردیش میں بروقت انتخابات چاہتی ہیں۔ انہوں نے بروقت انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اترپردیش میں 52.8 لاکھ نئے ووٹروں کا اضافہ ہوا ہے۔ حتمی فہرست 5 جنوری کو آئے گی۔ اس کے بعد بھی فہرست میں موجود کوتاہیوں کو دور کیا جائے گا۔ووٹنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھایا جاۓ گا،کورونا کے حوالے سے نئے بوتھس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔