اتفاقی طور پر لفٹ سے گرکر ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد۔ 25 اگست (سیاست نیوز) آصف نگر پولیس اسٹیشن حدود میں واقع پریہ کالونی گڈی ملکاپور کے وقاص اسکوائر اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل سے گرکر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ایم ایس سمیع اللہ بیگ فلیٹ نمبر 402 گراؤنڈ فلور جانے کے لئے لفٹ کا دروازہ کھولا اس وقت لفٹ گراؤنڈ فلور پر تھی۔ اتفاقی طور پر سمیع اللہ بیگ نے پیر اندر رکھ دیا اور چوتھی منزل سے نیچے گرکر فوت ہوگئے۔ آصف نگر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ش