اتم کمار ریڈی نے عثمانیہ ہاسپٹل کا دورہ کیا، متاثرہ وارڈس کا معائنہ

   

مریضوں سے ملاقات، ابتر حالت کیلئے چیف منسٹر ذمہ دار، 500 کروڑ منظور کرنے کا مطالبہ
حیدرآباد: صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے آج عثمانیہ ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے بارش کے سبب ہوئی تباہی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے ملاقات کرتے ہوئے گزشتہ دو دنوں سے بارش اور ڈرینج کا پانی داخل ہوجانے سے پیش آئیں مشکلات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ صدر گریٹر حیدرآباد کانگریس کمیٹی انجن کمار یادو اور دیگر قائدین کے ہمراہ اتم کمار ریڈی عثمانیہ ہاسپٹل پہنچے ۔ انہوں نے ہاسپٹل کی ابتر صورتحال کیلئے حکومت کو ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کے عظیم ہاسپٹل کی حیثیت سے شناخت رکھنے والے عثمانیہ ہاسپٹل کو حکومت جان بوجھ کر نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے ہاسپٹل کی نئی عمارت کی تعمیر کیلئے 500 کروڑ کی منظوری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہاسپٹل کی ابتر صورتحال سے پتہ چلتا ہے کہ عوامی صحت سے حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے عثمانیہ ہاسپٹل کی تاریخی عمارت کے تحفظ کے لئے اقدامات پر زور دیا۔ اتم کمار ریڈی نے ان تمام وارڈس کا دورہ کیا جو کل بارش سے متاثر ہوئے تھے۔ انہوں نے اسٹارم واٹر ڈرین سسٹم کا بھی معائنہ کیا جس کا پانی کل ہاسپٹل میں داخل ہوگیا تھا۔ انہوں نے انچارج سپرنٹنڈنٹ ، ریسیڈنٹ میڈیکل آفیسر اور مریضوں سے بات چیت کی ۔ کئی مریضوں نے کانگریس قائدین سے شکایت کی کہ ہاسپٹل میں علاج کی بہتر سہولتوںکا فقدان ہے۔ انہیں ایک ہاسپٹل سے دوسرے ہاسپٹل جانے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ بعد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ کل کے واقعہ پر چیف منسٹر کو افسوس کا اظہار کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا ، کرناٹک اور آندھراپردیش سے مریض عثمانیہ ہاسپٹل رجوع ہوتے ہیں۔ کورونا وباء کے دوران وارڈس میں پانی کا داخل ہوجانا مریضوں کے لئے مشکلات کا سبب بن سکتا ہے ۔ انچارج سپرنٹنڈنٹ نے کانگریس قائدین کو بتایا کہ ہاسپٹل میں سپرنٹنڈنٹ کے بشمول 150 ڈاکٹرس کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ پی پی ای کٹس اور دیگر حفاظتی آلات کی سربراہی میں ناکامی کے سبب ڈاکٹرس کورونا کے شکار ہوئے۔ اتم کمار ریڈی نے ہاسپٹل کی موجودہ ہیرٹیج بلڈنگ کے تحفظ اور نئی عمارت کے لئے 500 کروڑ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے آکسیجن ، وینٹی لیٹر اور دیگر عصری آلات کے ساتھ عثمانیہ ہاسپٹل کو بہتر علاج کے مرکز میں تبدیل کرنے کی مانگ کی ۔ انہوں نے کہا کہ سکریٹریٹ کی نئی عمارتوں کے بجائے عثمانیہ ہاسپٹل کی نئی عمارت تعمیر کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے محکمہ جات صحت ، پولیس ، میونسپل ایڈمنسٹریشن اور پنچایت راج کے کورونا سے فوت ہونے والے ملازمین کو 50 لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے فوت ہونے والے غریب افراد کو 10 لاکھ روپئے معاوضہ ادا کیا جائے۔ اتم کمار ریڈی کے ہمراہ کانگریس قائدین فیروز خاں، محمد غوث ، اے سنتوش اور دوسرے موج