اتوار سے مقامات مقدسہ میں داخلہ پر سعودی عربیہ نے لگائی روک

,

   

ریاض۔ ایک مقامی میڈیا ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق کرونا کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے مقصد کے تحت حج کے موقع پر محدود تعداد کو منظوری کے پیش نظرمملکت کی اجازت کے بغیر مقامات مقدسہ میں اتوار کے روز سے کسی کے بھی داخلے پر امتناع عائد کردیاجائے گا۔

الریاض نیوز پیپر کی خبر کے حوالے سے گلف نیوز نے بتایا ہے کہ مقدس شہر مکہ میں کنٹرول سنٹرس کی شروعات عمل میں لائی جائے گی تاکہ اتوار کی صبح سے بغیر اجازت کے مینا‘ مزدلفہ اور عرفات میں داخلے پر روک لگائی جاسکے۔

خلاف ورزی پر 10,000سعودی ریال کا جرمانہ عائد کیاجائے گا اور غلطی دوبارہ کی گئی تو جرمانہ کی رقم دوگنی کردی جائے گی۔مذکورہ نیوز پیپر کی خبر ہے کہ جولائی کے آخر میں شروع ہونے والے حج کے دوران کرونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے سخت قوانین کا حصہ یہ اقدامات ہیں۔

مملکت نے اعلان کیاکہ اس سال70فیصد عازمین غیر ملکی باشندے ہوں گے جبکہ 30فیصد سعودی شامل رہے گے۔عازمین کی زیادہ سے زیادہ 10,000مقرر کی گئی ہے۔

مذکورہ سعودی وزرات برائے حج اور عمرہ نے کہاکہ اس سال حج میں شرکت کرنے والوں کو دی جانے والے اجازت صحت کے اعتبار سے ہوگی۔ ہر سال دو ملین سے زائد مسلمان حج بیت اللہ کا فرض ادا کرتے ہیں