اتوار کو وزیر اعظم کا امکانی دورہ حیدرآباد

,

   

بھارت بائیو ٹیک میں کورونا ویکسین کی تیاری کا جائزہ لیا جائیگا
حیدرآباد۔ وزیر اعظم نریندر مودی 29 نومبر کو امکان ہے کہ حیدرآباد کا دورہ کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم حیدرآباد کی خانگی فارماسیوٹیکل کمپنی بھارت بائیو ٹیک کادورہ کرینگے جہاں کورونا ویکسین کی تیاری جاری ہے ۔ کمپنی نے دوا
Covaxin
کی تین مراحل کے طبی تجربات کا آغاز کردیا ۔ کمپنی ڈائرکٹر سائی پرساد نے یہ بات بتائی ۔ بھارت بائیو ٹیک کی جانب سے فی الحال 26,000 والینٹرس کی خدمات لی جار ہی ہیںجن پر اس کے تجربات کئے جا رہے ہیں اور نتائج پر نظر رکھی جا رہی ہے ۔ امید کی جا رہی ہے کہ مارچ اور اپریل تک یہ دوا بازار میں آجائیگی ۔ بھارت بائیوٹیک کی جانب سے یہ ویکسین انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے اشتراک سے تیار کی جا رہی ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ وزیر اعظم 29 نومبر کو اپنے دورہ پر ویکسین کی تیاری کے مراحل کا جائزہ لے سکتے ہیں ۔ وزیر اعظم 4.10 بجے حیدرآباد پہونچ سکتے ہیں اور 5.10 بجے دہلی واپس ہوجائیں گے ۔