اتوار 20 جنوری کو اس سال کا پہلا چاند گہن

,

   

حیدرآباد /18 جنوری ( سیاست نیوز ) ڈائرکٹر بی ایم برلا سائنس سنٹر ڈاکٹر سدھارتھ کے مطابق اس سال کا پہلا چاند گہن اتوار 20 جنوری کو وقوع پذیر ہوگا ۔ یہ چاند گہن 20 اور 21 جنوری کو دیکھا جائے گا ۔ تاہم یہ ہندوستان میں دکھائی نہیں دے گا ۔ صرف شمالی ، جنوبی امریکہ ، مغربی یوروپ کے کچھ حصوں اور شمالی افریقہ میں چاند گہن دیکھا جاسکے گا ۔ چاند گہن 20 جنوری کو آخر شام سے دکھائی دے گا ۔ ماہرین فلکیات نے بتایا کہ یہ سرخ چاند ( بلڈ مون ) بھی اس موقع پر دیکھا جاسکے گا ۔ سائنسدانوں نے بتایا کہ 26 مئی 2021 تک مکمل چاند نہیں ہوگا ۔ اس لئے ایک نادر نظارہ ہوگا ۔ چاند گہن اس وقت ہوگا جب سورج اور چاند کے درمیان زمین آجاتی ہے ۔