اتھیا شیٹی کی کرکٹر کے ایل راہل سے ڈیٹنگ

   

سنیل شیٹی کی دختر و بالی ووڈ ایکٹریس اتھیا شیٹی ان دنوں خبروں میں ہے۔ خبر ہے کہ اتھیا شیٹی ان دنوں کرکٹر کے ایل راہول سے ڈیٹنگ کررہی ہیں۔ ان کی دوستی دونوں کے ایک مشترکہ دوست کے توسط سے ہوئی اور ڈیٹنگ کی شروعات اسی سال فروری سے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اب دونوں کی دوستی سنجیدگی اختیار کرچکی ہے اور بہت جلد کچھ بھی نئی خبر آسکتی ہے۔ بتاتے چلیں کہ کے ایل راہول کا نام اس سے قبل ایکٹریس ندھی اگروال سے جڑا تھا۔ وہیں اتھیا شیٹی کی انٹرنیشنل ریاپ سنگر ڈرایک کے ساتھ نزدیکیوں کی خبریں آئی تھیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ راہول اتھیا کے ساتھ کتنی دیر تک پچ پر قائم رہتے ہیں۔