جند(ہریانہ ) ۔8 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) جنایک جنتا پارٹی کے سرپرست اجئے سنگھ چوٹالہ آج خوش قسمتی سے بچ گئے جب اُن کی کار کا پچھلا پہیہ چلتی گاڑی سے نکل گیا اور کار ڈیوائیڈر پر سے گذر گئی ۔ پارٹی کے ایک ترجمان نے کہاکہ اجئے چوٹالہ اور پارٹی کی اسٹیٹ یونٹ کے سربراہ نشان سنگھ نروانا سے جند جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ کار کی رفتار دھیمی تھی اور حادثہ پر وہ ڈیوائیڈر کے اوپر سے گذر گئی ۔
جب اس کا پچھلا ٹائیر نکل گیا۔ تاہم کرشماتی طورپر اس حادثہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ۔ جنایک جنتا پارٹی گزشتہ ماہ تشکیل پائی جبکہ انڈین نیشنل لوک دل میں پھوٹ پڑگئی کیونکہ اجئے چوٹالہ اور ابھئے سنگھ چوٹالہ کے درمیان زبردست رسہ کشی چل رہی تھی ۔