نئی دہلی ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاور سکریٹری اجئے کمار بھلا کو آج وزارت داخلہ میں عہدیدار برائے خصوصی ذمہ داری مقرر کیا گیا اور وہ نئے مرکزی معتمدداخلہ ہوں گے جب 31 اگست کو راجیو گوبا سبکدوش ہوجائیں گے۔ ایک سرکاری حکم نامہ کے مطابق 1984ء بیاچ کے آسام ۔ میگھالیہ کیڈر کے آئی اے ایس آفیسر اجئے کمار فوری اثر کے ساتھ وزارت داخلہ میں شامل ہوجائیں گے اور راجیو گوبا کی سبکدوشی تک او ایس ڈی رہیں گے۔