حیدرآباد : جواہر نگر پولیس نے کمسن لڑکیوں کے ہمراہ اجتماعی خودکشی کرنے والی خاتون اور اس کی لڑکیوں کی نعش کو برآمد کرلیا ہے۔ پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چنا پورم تالاب نے 25 سالہ ناگامنی اور اس کی دو بیٹیوں 5 سالہ رومی اور 8 ماہ کی پنڈی کی نعش کو برآمد کرلیا ہے۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق ناگامنی کاپرا علاقہ کے ساکن ناگیشور راؤ کی بیوی تھی۔ ان کی شادی سال 2014ء میں ہوئی تھی۔ پولیس ناگیشور راؤ سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ پولیس سمجھتی ہے کہ شوہر کی ہراسانی سے ہی خاتون نے انتہائی اقدام کیا ہوگا۔ پولیس جواہر نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔