اجمیر میں عالمی یوم اردو کا انعقاد

   

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کمیٹی کے زیر انتظام خواجہ ماڈل اسکول کے شعبہ اردو کی جانب سے آج یہاں عالمی یوم اردو منایا گیا۔ اس موقع پر اردو زبان کے معروف شاعر عبدالمجید کاوش نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ اردو زبان کی خوبی ہے کہ یہ زبان کو دل سے اور زبان کو زبان سے جوڑنے والی زبان ہے ۔ قبل ازیں اسکول کے پرنسپل راجیو اروڑہ نے شاعر کاوش کو شال اور گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔ انہیں ایک توصیف اور نشانی بھی پیش کیا گیا۔ پرنسپل اروڑہ نے اس موقع پر جناب کاوش کی ادبی خدمات کی تعریف کی۔ پروگرام میں شعبہ اردو کے طلباء نے غزل، نظم اور علامہ اقبال کی سوانح حیات پر مقالے پیش کئے ۔