اجمیر ڈیویژن میں دو نئے کورونا متاثر مریض سامنے آئے

   

اجمیر،17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے اجمیر ڈیویژن میں اتوار کو دو نئے کورونا متاثر مریض سامنے آئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آج صبح جاری میڈیکل رپورٹ میں کورونا پازیٹو ایک مریض اجمیر دیہات سے اور ایک ناگور سے نکل کر آیا ہے ۔جبکہ آج صبح آئی میڈیکل رپورٹ میں بھیل واڑا اور ٹونک سے ایک بھی پازیٹو سامنے نہیں آیا ہے ۔اجمیر ضلع کے پشکر کے نزدیکی پیسانگن قصبے کے فتح پور گاؤں کا 17 سالہ نابالغ پازیٹو نکلا ہے ۔یہ نابالغ دو دن پہلے ہی احمدآباد سے گاؤں لوٹا تھا۔پیسانگن کے نزدیکی بھاونتا اور نوریا آواس گاؤں سے بھی ایک ایک خاتون مرز پازیٹو پہلے ہی آچکے ہیں۔اس کی وجہ سے پیسانگن علاقے کے تین گاؤں میں پازیٹو مریض نکل چکے ہیں۔ادھر،اجمیر ضلع کے کیکڑی سب ڈیویژن میں سرواڑ قصبے سے گزشتہ شام آئے تین پازیٹو مریضوں کے بعد علاقے میں کرفیو لگا دیا گیا ہے ۔
یہ تینوں ایک ہی کنبے کے ہیں۔اس میں ایک خاتون اور دو بچے ہیں اور مرد کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے ۔چاروں تین دن پہلے ہی ممبئی سے سرواڑ لوٹے تھے ۔