اجمیر: صحت مند ہندوستان، خوشحال ہندوستان کے لیے عوامی بیداری کا پیغام دینے والی کریڑا بھارتی کی جانب سے منعقد کووِڈ۔ 19بیداری سائیکل ریلی اپنے پڑاؤ در پڑاؤ بڑھتے ہوئے آج راجستھان میں اجمیر سے جے پور کے لیے روانہ ہوئی۔ اجمیر میں گذشتہ روز پہنچی یہ بیداری ریلی 19 جنوری کو گجرات کے دوارکا سے شروع ہوئی اور 23 فروری کو اروناچل پردیش کے ایٹہ نگر تک جائے گی۔ 9300 کلومیٹر کا سفر کرنے والی کریڑا بھارتی کی یہ ریلی اب تک 1200 کلومیٹر کی دوری طے کر چکی ہے اور ریلی سے سائیکل سوار رکن ہر دن 150 سے 200 کلومیٹر کا سفر کر رہے ہیں۔ یہ ریلی ملک کے مختلف صوبوں سے ہوتی ہوئی صبح اجمیر سے ریاست کے دارالحکومت جے پو رکے لیے روانہ ہو گئی۔ کریڑا بھارتی کے سائیکل سواروں میں رویندر ترارے ، وجے بھاسکر، سندیپ ویدھ، شری کانت اوکے اور نامدیو راؤت ہیں۔