ایک آرڈر میں الیکشن کمیشن (ا ی سی) نے این سی پی کا نشان”دیوار اور گھڑی“ بھی اجیت پوار کی زیر قیادت گروپ کو جاری کردیاہے
نئی دہلی۔ مذکورہ اجیت پوار کا دھڑا حقیقی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) ہے مذکورہ الیکشن کمیشن نے منگل کی روز یہ بات کہی او راٹھ ماہ سے جاری پارٹی کے بانی اور چچا شردار پوار کے ساتھ جاری تنظیمی لڑائی پر تمام قیاس آرائیاں اس کے بعد ختم ہوگئی ہیں۔
ایک آرڈر میں الیکشن کمیشن (ا ی سی) نے این سی پی کا نشان”دیوار اور گھڑی“ بھی اجیت پوار کی زیر قیادت گروپ کو جاری کردیاہے۔
کمیشن نے یہ کہاکہ یہ فیصلہ اس طر ح کی پٹیشن کی برقراری کی جانچ کے بعد کیاگیا جس میں پارٹی کے ائین کے اغراض ومقاصد کے جانچوں‘ پارٹی کے ائین کی جانچ اور تنظیمی اور قانون ساز ی دونوں کو اکثریت کی جانچ شامل ہے۔
پولنگ اتھاریٹی نے مشاہدہ کیاکہ ”قانون ساز ونگ میں اکثریت کا امتحان کیس کے اس حالات میں موافق پایاگیا‘ جہاں دونوں گروپوں کو پارٹی ائین اور تنظیمی انتخابات سے باہر کام کرنے کا پتہ چلا ہے“۔
ای سی نے شراد پوار کی زیر قیادت گروپ کو اپنی سیاسی تنظیم کے لئے نام کا دعویٰ کرنے اور آنے والے راجیہ سبھا انتخابات کے پیش نظر بدھ کی دوپہر تک تین ترجیحات فراہم کرنے کی رعایت دی ہے۔
اجیت پوار نے گذشتہ سال جولائی میں این سی پی ایم ایل ایزکی اکثریت کے ساتھ مہارشٹرا میں یکناتھ شنڈی کی زیر قیادت بی جے پی شیو سینا حکومت سے ہاتھ ملالیاتھا۔