اجے دیوگن کی فلم بھولا 30 مارچ کو ریلیز ہوگی

   


ممبئی۔ اداکار اور فلمساز اجے دیوگن کی آنے والی فلم بھولا کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے اور یہ رواں سال 30 مارچ کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اجے اور تبو اسٹارر فلم کے بنانے والوں نے جمعرات کو انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ فلم کی شوٹنگ ختم ہوچکی ہے اور یہ فی الحال پوسٹ پروڈکشن میں ہے۔ اجے دیوگن فلمز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کیا کہ شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے؛ پوسٹ پروڈکشن کا جنون پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔ یاد رکھیں، ہمارے پاس تھیٹروں میں 30 مارچ کی تاریخ ہے۔ فلم بھولاکو لوکیش کناگراج نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ مبینہ طور پر اس میں ایک سابق مجرم کی کہانی ہے جو جیل سے رہا ہونے کے بعد پہلی بار اپنی بیٹی سے ملنے کا فیصلہ کرتا ہے اور سنگین حالات میں پھنس جاتا ہے۔