احتجاجی کسانوں کا سر پھوڑ دو : سب ڈیویژنل مجسٹریٹ

,

   

lہریانہ میں پولیس کو آیوش سنہا کی ہدایت l بی جے پی لیڈر ورون گاندھی نے تنقید کی
چندی گڑھ : ہریانہ میں کرنال کے سب ڈیویژنل مجسٹریٹ آیوش سنہا کا ایک ویڈیو شدید تنقیدوں کا سبب بن گیا ہے کیوں کہ اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے احتجاجی کسانوں کے خلاف پولیس عملہ کو ہدایت دی کہ احتجاجیوں کا سر پھوڑ دیں مگر انہیں آگے بڑھنے نہ دیں ۔ بی جے پی ایم پی ورون گاندھی نے بھی ایس ڈی ایم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ جمعہ کو ہائی وے پر احتجاجی کسانوں نے ٹریفک روک دی جس پر اسٹیٹ پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ کئی افراد زخمی ہوگئے ۔