احتجاج کررہے کسانوں کی حمایت کا اے ایم یو کے طلبہ نے کیا اعلان

,

   

علی گڑھ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے طلبہ نے صدر رام ناتھ کویند پر زوردیا کہ زراعی قوانین کے معاملے میں مداخلت کریں اور مطالبہ کیاکہ اس قانون کو واپس لایاجائے۔

مذکورہ طلبہ نے احتجاج بھی کیا اور کسانوں کی حمایت کا بھی اظہار کیاجو دہلی کی مختلف سرحدوں پر نومبر کے آخری ہفتہ سے احتجاج کررہے ہیں۔

اے ایم یو طلبہ‘ کے بشمول اسٹوڈنٹس یونین کے سابق لیڈران نے بھی ’پچھلے سال کے اسی دن کی یاد میں ’یوم سیاہ“منایاجب 50اسٹوڈنٹس شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کے ہاتھوں زخمی ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ انہوں نے ایک موم بتی مارچ نکالا اور یونیورسٹی کے سینئر عہدیداروں کو ایک یادو اشت بھی پیش کی جس میں صدر سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیاگیاہے کہ زراعی قانون اور سی اے اے سے فوری دستبرادری اختیار کی جائے۔