نئی دہلی : فوج میں بھرتی کیلئے حکومت کی اعلان کردہ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک کی کئی ریاستوں میں شدید احتجاج ہورہا ہے۔ اور اس کی واپسی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔احتجاج کے بیچ حکومت نے اسکیم کی عمر کی حد کو 21 سال سے بڑھاکر 23 سال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ شدید احتجاج کے بعد اسکیم میں حکومت کی جانب سے یہ پہلی تبدیلی کی گئی ہے جبکہ اسکیم سے دستبرداری کیلئے مختلف جماعتوں اور تنظیموں کا بھی مطالبہ ہے ۔