احمدآباد،26دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)گجرات میں احمدآباد-وڈودرا کے درمیان سنکلپ فاسٹ پسنجر دس دن منسوخ رہے گی۔بلاک کے رابطہ عامہ کے افسر پردیپ شرما نے جعرات کو یواین آئی کو بتایا کہ وڈودرا یارڈ میں سیگری گیشن کے کام کی وجہ سے ٹرین نمبر 59550احمدآباد -وڈودرا سنکلپ فاسٹ پسنجر 27دسمبر سے پانچ جنوری تک اور ٹرین نمبر 59549وڈودرا -احمدآباد سنکلپ فاسٹ پسنجر 28دسمبر سے چھ جنوری تک منسوخ رہے گی۔