احمدآباد میں 172کوروناپازیٹو خواتین نے بچوں کو جنم دیا، 44 نومولود بھی متاثر

,

   

٭٭ احمدآباد کے مختلف ہاسپٹلس میں 172 خواتین کوروناوائرس پازیٹو پائی گئیں۔ سول ہاسپیٹل، ایس وی پی، سولا سول، شاردابین اور ایل جی اسپتال میں کوروناوائرس سے متاثر خواتین نے جن بچوں کو جنم دیا ہے ان میں سے 44 نوزائیدہ بچے بھی کوروناوائرس پازیٹو پائے گئے ہیں۔احمدآبا میں کوروناوائرس پازیٹو کے خوفناک معاملے سامنے آئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق سیول ہاسپٹل میں گائیناکولاجی اینڈ آبسٹیٹرکس ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر امت مہتا نے بتایا کہ خواتین اس بات کو لیکر کافی فکرمند ہیں کہ ان کے بچے محفوظ رہ پائیں گے یا نہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں 90 خواتین کی ڈلیوری کی گئی تھی۔ ان میں سے زیادہ تر کیس میں خواتین کوروناوائرس پازیٹو پائی گئیں۔ حالانکہ ان میں سے 30 سے بھی کم کیس میں بچے کوروناوائرس پازیٹو پائے گئے۔