احمدآباد کی ہمہ منزلہ عمارت میں آتشزدگی ، خاتون فوت

   

احمد آباد، 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) احمدآباد کے جگت پور علاقہ میں جمعہ کو ایک ہمہ منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے ایک خاتون فوت اور دیگر 15افراد زخمی ہوگئے ۔ جگت پور روڈ پر گودریج گارڈن سٹی کے سامنے 11 منزلہ گنیش جینسس ہاؤسنگ کی پانچویں، چھٹی منزل پر شام آگ لگ گئی۔