احمد آباد طیارہ حادثہ، مہلوک 211 افراد کے ڈی این اے کی جانچ مکمل 189 لاشیں لواحقین کے حوالے

   

احمد آباد، 19 جون (یو این آئی) گجرات کے احمد آباد سول اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راکیش جوشی نے جمعرات کے روز کہا کہ احمد آباد طیارہ حادثے میں مرنے والے 211 لوگوں کے ڈی این اے کے نمونے کی مماثلت مکمل ہوگئی ہے ۔ اب تک کل 189 لاشیں لواحقین کے حوالے کی جا چکی ہیں۔ ڈاکٹر راکیش جوشی نے کہا کہ جلد ہی آٹھ خاندان اپنے رشتہ داروں کی لاشیں لینے آئیں گے ، 11 خاندان دیگر رشتہ داروں سے ڈی این اے میچ ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 189 مہلوکین کی لاشوں میں سے 142 ہندوستانی، سات پرتگالی، 32 برطانوی شہری، ایک کناڈائی اور سات نامعلوم ہیں۔ ڈاکٹر راکیش جوشی نے لواحقین کے حوالے کی جانے والی لاشوں کی تفصیلات بھی بتائیں۔