احمد آباد میں بس سے 25لاکھ روپئے کی منشیات برآمد

   

احمد آباد: گجرات کے احمد آباد میں کرائم برانچ کی ٹیم نے سرکاری بس سے 25لاکھ روپے قیمت کی ایم ڈی ڈرگس برآمد کرکے اس سلسلہ میں دو لوگوں کو اتوار کو گرفتار کیا۔کرائم برانچ کے ذرائع نے بتایاکہ آبو روڈ سے ایس ٹی بس میں آج صبح احمد آباد آئے ایک شخص کو 250گرام ایم ڈی ڈرگس کے ساتھ پکڑا گیا۔ جس کی قیمت 25لاکھ روپیبتائی گئی ۔ اس سلسلہ میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس نے معاملہ درج ضروری کارروائی شروع کردی ہے ۔