احمد آباد میں رتھ یاترا پر گجرات ہائی کورٹ نے لگائی روک

,

   

گاندھی نگر۔عالمی وباء کرونا وائرس کے پیش نظر اڈیشہ کے پوری میں ی جگناتھ رتھ یاترا پر سپریم کورٹ کی جانب سے لگائی گئی روک کا حوالہ دیتے ہوئے مذکورہ گجرات ہائی کورٹ نے ہفتہ کے روزاحمد آباد شہر میں 23جون کو مقررہ رتھ یاترا جلوس پر روک لگادی ہے۔

مذکورہ ہائی کورٹ نے ریاستی محکمہ داخلہ‘ احمد آباد پولیس کمشنر اور میونسپل کارپوریشن کو بھی اس بات کی وضاحت کی ہدایت دی کہ کیوں جلوس کی اجازت دینے یا درخواست کو نامنظور کرنے میں تاخیر ہوئی ہے اور اس سال کے مذہبی جلوس پرغیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

YouTube video

ذمہ داران سے ردعمل داخل کرنے کا استفسار کیاگیاہے
سنوائی کی اگلی تاریخ پر تمام ذمہ داران سے استفسار کیاگیا ہے کہ وہ اپنا ردعمل پیش کریں۔ان سے یہ بھی کہاگیا ہے کہ وہ رتھ یاترا کے متعلق اجازت کی تمام درخواستیں ساتھ لے کر ائیں۔

چیف جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس جے بی پردی والا کی ایک بنچ نے کہاکہ بڑے عوامی مفاد اور حفاظت کو دیکھتے ہوئے احمد آباد میں مذکورہ رتھ یاترا کو اس سال منظور ی نہیں دی گئی جارہی ہے۔

مذکورہ ہائی کورٹ نے کہاکہ جس طرح عدالت عظمی نے اڈیشہ میں رتھ یاترا پر پابندی عائد کی تھی اور مشورہ دیاتھا کہ کسی بھی ریاست میں اس طرح کے مذہبی جلوس کی اجازت نہیں ہے اس پر عمل کیا گیاہے۔

احمد آبادی سٹیزنس جس نے التجا کی تھی کہ اگر رتھ یاترا کو منظوری دی گئی تو کرونا وائرس پھیلے گا اور وباء سے لوگوں کو خطرہ پیدا ہوگا کی دو پی ائی ایل کو فوری سنوائی کے طور پر مذکورہ ڈویثرن بنچ نے ان لائن سنوائی کی ہے

پی ائی ایل میں کرونا وائرس کے اعداد وشمار
پی ائی ایل میں ہاٹ اسپاٹ احمد آباد میں کرونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بتائی گئی ہے جس میں 18000سے زائدمثبت معاملات اور13000سے زائد اموات کا ذکر کیاگیاہے۔

پی ائی ایل میں ذکر کیاگیا ہے کہ مذکورہ رتھ یاترا کے راستے میں کئی مائیکر کنٹیمنٹ زونس آتے ہیں‘ جہاں تنگ گلیاں ہونے کی وجہہ سے سماجی دوری کی برقراری غیر یقینی ہے۔

احمد آبادکے جگناتھ مندر انتظامیہ نے 23جون کے روز143واں مذہبی جلوس نکالنے کی تیاری کی ہے مگر ریاست نے اس پر واضح موقف ظاہر نہیں کیا کہ آیا جلوس کے لئے اجازت دی جائے گی یا اس سے انکار کردیا جائے گا۔

جلوس کو جھنڈی دیکھا کر روانہ کرنے کے لئے مندر ٹرسٹیوں نے وزیر داخلہ امیت شاہ او رگجرات کے چیف منسٹر وجئے روپانی کو مدعو کیاہے۔

رتھ یاترا کی 143ویں تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ مذکورہ مذہبی جلوس کو نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے