جبکہ ان دہشت گردحملوں کو بڑے پیمانے پر تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا وہیں‘ جبکہ ان خاکوں کو مسلمانوں سے تشبیہ دینے اورتمام مسلمانوں کو دہشت گردی کا مرتکب کے طور پر پیش کو بھی شدید تنقید کانشانہ بنایاگیاہے
احمد آباد2008دھماکے معاملے میں 38لوگوں کودی گئی سزا کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (گجرات) کے ٹوئٹر ہینڈل پر مذکورہ سزائے موت کی عکاسی کرتے ہوئے ایک خاکہ پوسٹ کیاگیا ہے جس میں ملزمین اس کیس میں جو سارے مسلمان ہیں کوپھانسی پر لٹکا ہوا دیکھایاگیا ہے۔
مذکورہ بی جے پی گجرات کے اپنے ٹوئٹر ہینڈل او رانسٹاگرام پر ٹوپی پہنے ہوئے اور لمبی داڑھی والے مسلمان تصویر شیئر کی گئی ہے جس کے گلے میں رسی لٹکی ہوئی ہے‘ جو مذکورہ حملہ آواروں کے لئے دی جانے والی سزا ئے موت کی طرف اشارہ ہے۔
مذکورہ پارٹی نے گجراتی میں کیپشن بھی لکھا جس میں کہاگیا ہے کہ ”ستیہ مئے وجیتے۔ دہشت گردانہ حملے کرنے والوں کے لئے کوئی معافی نہیں ہے“۔
جبکہ ان دہشت گردحملوں کو بڑے پیمانے پر تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا وہیں‘ جبکہ ان خاکوں کو مسلمانوں سے تشبیہ دینے اورتمام مسلمانوں کو دہشت گردی کا مرتکب کے طور پر پیش کو بھی شدید تنقید کانشانہ بنایاگیاہے۔
احمد آبادسلسلہ وار بم دھماکوں معاملے میں 49میں 38کوسزائے موت سنائی گئی ہے۔ تاہم 11کو جمعہ کے روز عمر قید کی سزاء سنائی گئی جس کے بعدپارٹی نے اپنے سوشیل میڈیا پلیٹ فارموں پر اس تصویر کو شیئر کیاہے۔
راجیو گاندھی قتل معاملے میں 26کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد ملک کا یہ پہلا معاملے جس میں ایک ساتھ38لوگوں کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔
ٹوئٹر صارفین نے بی جے پی پر اترپردیش میں جاری اسمبلی انتخابات میں رائے دہندوں کو اکسانے کی کوشش کا الزام لگایاہے۔
بی جے پی کے اس پوسٹ پر کچھ ردعمل یہاں پر پیش کئے جارہے ہیں