احمد آباد: 40 سالہ شخص نے 19 سالہ لڑکی کو بھگا لے گیا۔

,

   

احمد آباد(گجرات): ایک 40 سالہ شخص نے ایک نوجوان 19 لڑکی کو بھگاکر لے گیا۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب لڑکی کے خاندان والوں نے اس سلسلہ میں گجرات ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے اور دعوی کیا کہ شوانجی ٹھاکور نے ان کی نوجوان لڑکی کو بھگاکر لے گیا۔ لڑکی کا تعلق پٹن ضلع کے سدھپور تعلقہ سے بتایا گیا ہے۔ لڑکی کے وکیل نے بتایا کہ 2 جون کو لڑکی غائب ہوگئی تھی۔ افراد خاندان کی پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوتے ہوئے گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔

ذرائع کے مطابق شوانجی ٹھاکور نہ صرف شادی شدہ ہے بلکہ اس کی بڑی لڑکی کو بچے بھی ہیں۔ کورٹ نے پولیس کو ہدایت دی کہ لڑکی کو جلد سے جلد تلاش کر کے کورٹ میں پیش کیا جائے۔