اخبارات کو مسلسل 42 سال سے 15 ہزار مراسلے لکھے

,

   

لیورپول ۔ یکم / مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی شخص نے مسلسل 42 سال تک ایک ہی اخبار کو اپنی ناراضگی کے مراسلے لکھ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ 70 سالہ برنی کیرو 1978 ء سے ایک اخبار دی لیور پول ایکو کو مراسلے لکھ رہے ہیں ۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق وہ اب تک 40 لاکھ الفاظ پر مبنی 15 ہزار سے زائد خطوط لکھ چکے ہیں ۔ ان کے خطوط برہمی سے بھرے ہوئے رہتے تھے ۔ برنی کیورول نے بتایا کہ انہیں ہر ناانصافی اور غلط کاموں پر بہت غصہ آتا ہے ۔ 70 کے عشرہ میں یہ غصہ اپنی شباب پر تھا ۔ اسی لئے انہوں نے سرکاری عہدیداروں کیخلاف یا کسی بھی مسئلہ پر اپنے غصے کا اظہار کرنے کیلئے اخبار کو مراسلہ لکھتے تھے ۔ میں جانتا ہوں کہ میرے خطوط لکھنے سے کچھ نہیں بدلے گا لیکن اس طرح مراسلے روانہ کرکے میں اپنے غصہ کو ٹھنڈا کرلیتاہوں ۔