اختلاجِ قلب کا آسان علاج

   

جناب محمد رضی الدین معظمؒ
نمازوں کی پابندی کیجئے، کسی کی دل آزاری مت کیجئے، بار بار غصہ مت کیجئے۔ اختلاج قلب کی شکایت ہو تو ان عملیات پر عمل کیجئے۔
٭ سورۂ بقرہ کی آخری تین آیات ’’ لِلهِ مَا فِى السَّمٰوَاتِ ۗ‘‘ سے ’’فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِـرِيْنَ‘‘ تک تین بار پڑھ کر ہر پینے کی شے (پانی، دودھ، چائے اور دوا وغیرہ) پر دم کرکے پی لیجئے، فوری فائدہ ہوگا۔
٭ سورۂ یسین پڑھ کر بارش کے پانی پر دم کرکے گیارہ روز تک پیجئے۔ اختلاج قلب کے لئے اکسیر ہے۔ ٭ سورۂ الم نشرح اور سورۂ قریش لکھ کر زم زم سے حل کرکے پیجئے، بہت مفید ہے۔
٭ سورۂ رعد کی آیات ۲۸ اور ۲۹ روزانہ تین بار پڑھ کر دل کی طرف دم کیجئے اور ہر پینے کی شے پر دم کرکے پیتے رہیں، ہمیشہ اختلاج قلب سے محفوظ رہیں گے۔ اگر مرض بہت زیادہ ہو تو سورۂ رعد کی آیت ۲۸ لکھ کر تعویذ کی شکل میں بائیں چھاتی کے نیچے لگادیجئے، چند گھنٹوں میں آرم مل جائے گا۔ واضح رہے کہ ہر عمل کے ساتھ اول و آخر تین بار درود شریف ضرور پڑھیں۔