یہ بات درست ہے کہ انسان میں اتنی ہمت اور حوصلہ ضرور ہونا چاہئے کہ وہ کسی بھی شخص کی بات سن کر اس سے اختلاف یا اتفاق کرے ۔ بعض اوقات جب خواتین کا کسی معاملے پر اختلاف رائے ہوجاتا ہے تو وہ اس کو آہستگی و مدھم لہجہ اختیار کرتے ہوئے بتانے اور حل کرنے کے بجائے آواز کو بلند کر کے دلائل دینا شروع کردیتی ہے ۔
یہ بات یاد رکھیں کہ بجائے آواز کو بلند کرنے کے دلائل کو مضبوط کریں اور سامنے موجود خاتون کو بتائیں کہ کسی معاملے پر آپ نے ان سے اختلاف کیوں کیا ہے ۔ اس کی آخر وجہ کیا ہے۔ یہ بات بتانے کے بعد آپ تھوڑی دیر خاموش رہ کر سامنے والی خاتون کی بات بھی سنیں اور اس طرح کا رویہ اس کے سامنے اختیار کریں کہ آپ اس کی بات کو بھی بالکل اسی طرح اہمیت دے رہی ہیں جتنا کہ آپ اپنی بات کو دیتی ہیں ۔ آپ کا روزانہ کسی بھی خاتون سے اختلاف اور اتفاق رائے ضرور ہوتا ہوگا لیکن اپنی رائے کو سامنے والے تک کس طرح پہنچانی ہے ‘ یہ آپ پر منحصر ہے ۔