اختیارات کا بیجا استعمال ،مادھاپور انسپکٹر اور کانسٹیبل کی تبدیلی

   

حیدرآباد ۔ اراضیات کے معاملوں میں شخصی دلچسپی دکھاتے ہوئے اختیارات کا بیجا استعمال کرنے پر ایک انسپکٹر کو خدمات سے ہٹا دیا گیا ہے۔ سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے مادھاپورہ پولیس کے انسپکٹر وینکٹ ریڈی کو خدمات سے ہٹا دیا گیا ہے اور انہیں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ اس معاملہ میں انسپکٹر کے علاوہ ہیڈکانسٹیبل کو بھی خدمات سے ہٹادیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ اراضیات کے معاملات میں یہ دونوں بہت زیادہ دلچسپی دکھاتے ہوئے عہدہ کے اختیارات کا غلط استعمال کررہے تھے۔