ادئے پور قتل کیس، ملزم ریاض عطاری راجستھان بی جے پی مائناریٹی ونگ کا رکن : پپویادو

   

پٹنہ : ادئے پور میں ٹیلر کے قتل سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ اسی دوران جن ادھیکاری پارٹی کے صدر راجیش رنجن عرف پپو یادو نے دعویٰ کیا ہیکہ ادئے پور قتل کیس کا ایک ملزم ریاض عطاری راجستھان بی جے پی مائناریٹی ونگ کا رکن اور راجستھان کے سابق وزیرداخلہ گلاب چند کٹاریہ کا قریبی ساتھی ہے۔ اتوار کو جاری اپنے ایک ویڈیو پیام میں پپو یادو نے اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بی جے پی قائدین کے رول اور قاتلوں سے ان کے روابط کا کا پتہ چلا یا جا سکے۔ریاض عطاری ایک تصویر میں راجستھا کے سابق وزیر داخلہ گلاب چند کٹاریہ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے ۔