ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو الامٹی ہوم چرچ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں محمد جیلانی عمر 10 سال جو پولیس اسٹیشن کے ذریعہ اس ہوم میں زیر پرورش تھے۔ انتقال کے بعد تدفین کی درخواست کی گئی۔ اس کے علاوہ حیدرآباد سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے 11 درخواستیں تدفین کی غرض سے وصول ہوئی۔ اس طرح جملہ 12 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ سے حاصل کر کے قبرستان تھرتھرے شاہ بنی لال پیٹ میں سید عبدالمنان ، محمد جعفر اور محمد عبدالجلیل ، سمیع اللہ خان کی نگرانی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید حفیظ امام و خطیب جامع مسجد محمدی کشن باغ نے پڑھائی ۔ اس موقع پر بشریٰ نسیم نے کہا کہ بلا شبہ ملت فنڈ میں تعاون کرنے والے اس کارخیر میں شریک نہ رہتے ہوئے بھی اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں کیونکہ ملت فنڈ ہی کے ذریعہ ادارہ سیاست جناب زاہد علی خاں صاحب کی سرپرستی یہ خدمت انجام دے رہا ہے جس کی سارے ہندوستان میں ضرورت ہے۔