ادار ے سیاست اور فیض عام ٹرسٹ کی جانب سے راشن پیاکٹس کی تقسیم۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔ مدیر اعلی روزنامہ سیاست جناب زاہدعلی خان اور صدر فیض عام ٹرسٹ جناب افتخار حسین نے ایک سو سے زائد غریب اور مصیبت زدہ خاندانوں میں راشن کے پیاکٹس کی تقسیم عمل میں لائی۔

ادارے سیاست کے احاطے میں مذکورہ تقسیم کے دوران جناب زاہدعلی خان نے کہاکہ حکومت ہندنے دوہزار سے زائد کی رقم نقد بطور عطیہ قبول کرنے سے سخت منع کیاہے جس کی وجہہ سے کافی مشکلات پیش آرہی ہیں مگر آنے والے دنوں میں مزید پیاکٹس کی تقسیم کی جائے گی۔

جناب زاہدعلی خان نے فیض عام ٹرسٹ اور اس کے ذمہ داران جناب افتخار حسین اور دیگر کے لئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

https://www.youtube.com/watch?v=y2j7pkI6agw&fbclid=IwAR1LAFXFxd-PsDZv9z0cEGu1dLD1Y9p2wWMimLA4k0yl_ZE8urKxNhs5xLQ