اداکارانوپم کھیر کی ماں، بھائی،بھابھی اور بھتیجی کوویڈ۔19 سے متاثر

,

   

ممبئی: بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے اپنے ٹوئٹر بلاگ میں بتایا کہ ان کی ماں، بھائی، بھابھی اور ان کی بھتیجی کوویڈ۔ 19 سے مثبت پائے گئے ہیں۔ انہو ں نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ انہیں کوویڈ۔19 کاٹسٹ منفی آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے متاثرہ افراد خاندان کو کوکیلا بین ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔ان افراد کی صحت مستحکم بتائی گئی ہیں۔ اداکار نے بتایا کہ ان کی ماں کی طبیعت پچھلے کچھ دنوں ٹھیک نہیں تھی۔ ان کے خون کا ٹسٹ کیا گیا جس میں سب ٹھیک بتایا گیا۔ سی ٹی اسکیان میں پتہ چلا کہ انہیں کوویڈ۔19 کے بعض علامات ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن ان کے فرزند اداکار ابھیشیک بچن، ان کی بہو اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور ان کی پوتی ارادھیاکوویڈ۔19 سے مثبت پائے گئے ہیں جبکہ امیتابھ بچن کی اہلیہ اداکار و رکن پارلیمنٹ جیہ بچن منفی پائی گئی ہیں۔