ممبئی: بالی ووڈ اداکار نواب سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارا علی خان کا ڈرائیور کوویڈ۔19 سے متاثر پایا گیا ہے جبکہ سارا کے افراد خاندان کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔ یہ اطلاع سارا علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعہ سے دی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر بتایا کہ میں آپ بتانا چاہتی ہوں کہ ہمارے ڈرائیور کوویڈ۔19 سے مثبت پائے گئے ہیں۔ بی ایم سی کو اس کی اطلاع دی گئی انہیں کورنٹائن کردیا گیا ہے۔میری فیملی اور گھر کے دیگر اسٹاف گھر پر ہی ہیں اور سب کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔“
https://twitter.com/mysarakhan/status/1282761961852239873
کورونا وائرس سے بالی ووڈکے کئی اسٹارس متاثر ہوگئے ہیں۔ سینئر اداکار امیتابھ بچن ان کے بیٹے بہو اور پوتی بھی اس وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔اداکار انوپم کھیر کی فیملی بھی اس وائرس سے متاثرپائے گئے ہیں۔ مشہور اداکارہ ریکھا کے بنگلے کے ایک سیکوریٹی گارڈ بھی اس وائرس کی زد آچکا ہے۔ پروڈیوسر بونی کپور، اداکار عامر خان اور ڈائرکٹر کرن جوہر کا اسٹاف بھی کوویڈ۔19 کی زد میں آچکا ہے۔