اداکارہ لینا پال 15 روزہ پولیس تحویل میں

   

نئی دہلی: دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نے گزشتہ روز کو سکیش چندر شیکھر کی بیوی اداکارہ لینا پال اور دیگر چار ملزمان کو پٹیالہ ہاؤس عدالت میں 200 کروڑ روپے کی وصولی کے سلسلے میں پیش کیا۔ جہاں عدالت نے لینا پال کو 15 روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا۔ اس سے قبل ہفتہ کو اقتصادی جرائم ونگ نے سکیش چندر شیکھر کو بھی عدالت میں پیش کیا تھا۔جہاں پولیس نے عدالت کو بتایا تھا کہ یہ لوگ ایک منظم گروہ کی طرح کام کر رہے تھے، جس کی وجہ سے ان پرمکوکا بھی لگایا گیا ہے۔اس معاملے میں دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نے اتوار کو سکیش چندرشیکھر کی بیوی لینا پال سمیت 5 افراد کو گرفتار کیا، جس میں کملیش کٹھاری، سیموئیل، ارون مٹھو اور موہن راج (سکیش کے وکیل) موجود ہیں۔ ان لوگوں نے سکیش کی بنگلے، لگڑری کاریں خریدنے اور وصولی کے پیسوں سے خرچ کے معاملے میں مدد کی تھی۔دہلی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ لینا کے بینک اکاؤنٹ کی تحقیقات ہونی ہے۔