اداکارہ ملائکہ اروڑہ کے والد نے خودکشی کرلی

   

ممبئی: اداکارہ ملائکہ اروڑہ کے والد انیل اروڑہ نے چہارشنبہ کی صبح ممبئی کی ایک عمارت کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔. ایک پولیس افسر نے یہ اطلاع دی.اہلکار نے بتایا کہ انیل اروڑہ (65) نے مبینہ طور پر باندرہ میں ایک عمارت کی چھٹی منزل سے صبح نو بجے کے قریب چھلانگ لگا دی۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور اروڑہ کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔افسر نے کہا کہ واقعہ کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے اور تفتیش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے موقع کا پنچنامہ کرنے کے بعد شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔.اہلکار کے مطابق اس عمل کے ایک حصے کے طور پر انہوں نے اس عمارت کے احاطے کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جہاں سے انیل اروڑہ کی لاش ملی تھی۔