اداکارہ منچو لکشمی پرسنا سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ

   

حیدرآباد ۔ 13اگست (یواین آئی) تلگوفلموں کی مشہور اداکارہ، پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن کی شخصیت منچو لکشمی پرسنا آج غیر قانونی بیٹنگ ایپلی کیشن کی تشہیر کے الزام میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوئیں۔ ای ڈی نے حال ہی میں انہیں اس معاملہ کی تحقیقات کے سلسلہ میں سمن جاری کیا تھا۔ وہ آج صبح ایجنسی کے حیدرآباد دفتر پہنچیں، جہاں عہدیداروں نے ان سے بیٹنگ پلیٹ فارمز سے مبینہ طور پر حاصل ہونے والے معاوضے اور کمیشن کے بارے میں پوچھ تاچھ کی۔ یہ تحقیقات، جو ممنوعہ ایپس سے منسلک مالی لین دین اور تشہیری سرگرمیوں پر مرکوز ہیں، میں اس سے قبل اداکار پرکاش راج، وجے دیوراکونڈا، اور رانا ڈگوبٹی سے بھی پوچھ تاچھ کی جا چکی ہے ۔
ان اداکاروں سے بالترتیب چھ، چار اور تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔