جموں، 27 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی چہارشنبہ کو محکمہ سیاحت جموں کی جانب سے یہاں سے تقریباً 30 کلومیٹر دور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ واقع رنبیر سنگھ پورہ کے سچیت گڑھ میں آکٹرائی بارڈر چوکی پر منعقد ہونے والی ثقافتی تقریب میں شرکت کریں گی۔ محکمہ سیاحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جموں ٹورازم کل شام کو آکٹرائے بارڈر پوسٹ پر ایک ثقافتی شام کا اہتمام کر رہا ہے جس میں بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ مسلح افواج کے ساتھ بات چیت کریں گی جو ’آپریشن سندور‘ کے دوران سب سے آگے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ سرحد پار کی طرف سے کی جانے والی گولہ باری سے متاثرہ خاندانوں سے بھی بات چیت کریں گی۔ انہوں نے کہ یہ دورہ جموں ٹورازم کے احیاء اور سیاحت کی صنعت کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کے حوالے سے بھی منعقد کیا گیا ہے ۔